سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلی بنا ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لئے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ہوگی انہیں اکاموڈیٹ کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام سے دلی افسوس ہے کہ ان کا وزیر اعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے بنا ہے اور عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے پی کے وزیراعلیٰ مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ، لیکن اگر وفاق پر جلوس نکالنے آئیں تو معاملہ اور ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے۔

عظمیٰ بخاری نے اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہ آنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب بھی خبریں آتی ہیں تو ملک کے خلاف ہوتی ہیں۔

صوبائی وزیر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اپنے گرے آٹھ جہازکی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے، جب جب اسے بے نقاب کیا جائے گا تو وہ بھاگ جائے گا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ میں بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ

?️ 4 اکتوبر 2023اسلام آباد:  (سچ خبریں) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

امریکہ نے پاک-بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 8 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے پاک-بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان

صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم

?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو

عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار

?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 19 پیسے کی کمی

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں صبح کے کاروبار کے دوران پاکستانی

داعش کا شام میں واپسی کا اعلان

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: سوریہ کے انسانی حقوق واچ نے انکشاف کیا ہے کہ آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے