?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج جہنم واصل، 7 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 11 خوراج جہنم واصل جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گئے، شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں۔
میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور ان کی عمر 37 سال ہے، میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی
مئی
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: سابق لبنانی وزیر عدنان السید حسین نے مہر نیوز ایجنسی کے
اگست
جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ
مئی
امریکہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر مجبور کرنے پر مصر
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: حساس اور کشیدہ ماحوم کے درمیان، جہاں صہیونی ریاست کی جارحیت
نومبر
نگران حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی
نومبر
ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا
?️ 29 نومبر 2025 ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا راجیش کمار
نومبر
عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعاون معاہدہ
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کی
اپریل