?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے مہمند، بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر 9 اور 10 ستمبر کی رات کارروائیاں کیں جن میں 19 خوارجی منطقی انجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند کے علاقہ گولونو میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، خوارجیوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے، دوسرا آپریشن ضلع شمالی وزیرستان کے عمومی علاقہ دتہ خیل میں کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔ اس کے علاوہ ضلع بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا، خوارج علاقہ میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، بچے کچھے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی مانگ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
جون
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بشار الاسد کا تختہ الٹنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں: نیو یارک ٹائمز
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی شام میں بشار الاسد
اکتوبر
وینزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن کے حکاماس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ کاراکاس حکومت
اکتوبر
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم کارنامہ، عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا
?️ 2 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اہم
اپریل
کیا یوکرین اکیلا روس کے ساتھ لڑ رہا ہے؟ سابق برطانوی عہدیدار کی زبانی
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی جاسوس سروس کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
مارچ
فیروز خان نے دوسری شادی کرنے کے مشورے پر اپنے مداح کو کیا کہا؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:فیروز خان کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ کیا
جون
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری
اصول کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں بن رہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور
اپریل