?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف منظم انداز میں ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
عطا تارڑ نے بدھ کو اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ حکومت پاکستان نے ابتدا ہی سے اس افسوسناک واقعے کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھای سڈنی فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں بھاری قربانیاں دی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو وہ ویڈیوز بھی دکھائیں جن میں پاکستان کے خلاف چلائی گئی منفی مہم کو واضح کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سڈنی واقعے سے پہلے ملزمان نے فلپائن کا بھی سفر کیا تھا، لیکن اس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری طور پر پاکستان پر الزامات عائد کر دیے گئے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا، جسے بعض بین الاقوامی اور معروف میڈیا اداروں نے بھی بغیر تصدیق کے آگے بڑھایا، اب شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کا تعلق بھارت سے تھا، اس کے باوجود پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور شواہد موجود ہیں کہ وہ پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث رہا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا اس کی مثالیں ہیں۔
وزیر اطلاعات نے عالمی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ایسے حساس معاملات میں ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا جائے اور کسی بھی ملک کو بغیر ثبوت کے مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہی عالمی امن اور باہمی اعتماد کو فروغ دے سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں امریکی منصوبوں کا کوئی مستقبل نہیں: انصار اللہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: علی القحوم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی مسلح
جنوری
جہنم میں خوش آمدید
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
اکتوبر
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا
نومبر
1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی خفیہ حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں: حالیہ دہائیوں میں صیہونی حکومت نے فلسطینی قوم کا مقابلہ
ستمبر
جنین کیمپ پر صیہونی حملے میں چار فلسطینی شہید
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس
ستمبر
دھوکہ دہی کی کارروائیاں؛ ہمیں عراق سے امریکیوں کے انخلا کے بارے میں پرامید کیوں نہیں ہونا چاہیے؟
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا
اگست
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
?️ 5 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے
نومبر
عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار
?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری
اگست