?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس 5 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اِس اجلاس کا مقصد قومی اسمبلی کے اکیسویں اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی، ایجنڈے کی ترتیب، اجلاس کے دورانیے اور ایوان کے نظم و ضبط سے متعلق اُمور پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی روایات کے مطابق قومی اہمیت کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا جائے گا، اِس موقع پر پارلیمانی رہنما ایوان میں زیر غور آنے والے اہم قومی، قانون سازی اور عوامی مفاد کے اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزراء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، عطااللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، خالد حسین مگسی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت صادق، اعجاز حسین جاکھرانی، سید نوید قمر شریک ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی
?️ 6 ستمبر 2025 پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی برکس (BRICS)
ستمبر
اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا
فروری
امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت، حادثات کے خدشات میں اضافہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATC) کی شدید کمی ایک
فروری
صیہونیوں کا 75 فیصد غزہ پر قبضے کا منصوبہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 75 فیصد
مئی
جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا اختلاف
?️ 10 اگست 2025جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا
اگست
فلسطینی مزاحمت کا ناقابل تسخیر ہیرو؛جس نے اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کیا
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ثابت مرداوی، جو اپنی کم عمری میں ہی اسرائیلی قبضے کے
فروری
وکلا کانفرنس: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عدالتی حکم پر الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وکلا کی لاہور میں منعقدہ گول میز کانفرنس نے
اپریل
شام میں داعش کا حامی کون ہے؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے
اگست