?️
اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سپر کمپیوٹر کا دور گزر چکا ہے آئی ٹی کا شعبہ اس سے بھی بہت آگے جا چکا ہے ، علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں، کورونا وائرس کی وباء سے پہلے ہمیں تعلیم کا آن لائن سستا اور مؤثر طریقہ ڈھونڈ لینا چاہیئے تھا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بریفنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر صدرِ مملکت کو خیبر پختون خوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سابقہ فاٹا اضلاع کا خیبر پختون خوا میں انتظامی انضمام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 491 ارب روپے مالیت کے 901 منصوبے منظور کیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام اور انصاف روزگار اسکیم جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ صوبائی حکومتیں چیمبرز آف کامرس کے ساتھ نوجوانوں کو حکومت کی قرض اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں، پاکستان میں مجموعی طور پر آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد 26 ہزار ہے۔صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپر کمپیوٹر کا دور گزر گیا، آئی ٹی کا شعبہ اس سے بھی بہت آگے جا چکا ہے، دنیا ورچول یونیورسٹیز کی طرف جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جیت پر ردعمل کا اظہار کرنے والا پہلا عرب ملک
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:قطر عرب دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
برطانیہ کی وزارت دفاع کے سب سے بڑے انٹیلی جنس اسکینڈل سے پردہ اٹھانا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً دو سال کی رازداری اور ایک سپر حکم امتناعی
جولائی
صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ
دسمبر
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اہم فیچر متعارف
?️ 13 جنوری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے
جنوری
امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگاہے،حافظ حسین احمد
?️ 27 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین
اپریل
بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر
نومبر
ایک ساتھ دو آپریشنز سے صہیونی سیکورٹی نظام کو بڑا دھچکا
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی کنارے کے فلسطینی شہروں پر حملہ کرنے میں صیہونی حکومت
جنوری
امریکہ نے چین،جاپان اور بھارت سے تیل کے ذخائر چھوڑنے کا مطالبہ کیا
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: رائٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو غیر معمولی قرار دیتے
نومبر