سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے 3 اپریل کو متنازع فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آئین شکنی کا مرتکب ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگین غداری کے مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ان آئین شکنوں کے خلاف صرف کاروائی نہیں ہونی چاہیے،ان پر آئین سے انحراف اور غداری پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور قرار واقعی سزا ہونی چاہیے تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نا ہو۔

مریم نواز نے کہا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو اس اقدام میں استعمال ہوئے، اس آئین شکنی کا اصل مجرم اور اس سب کا ماسٹر پلانر اور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

مشہور خبریں۔

تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف

بیروت میں اسرائیلی قتل عام میں امریکہ کا کردار

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی

کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان

گوگل فوٹوز کے نئے فیچرز، اب تصاویر کو ویڈیوز اور کارٹون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نئے دلچسپ

عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر

ٹرمپ کی امن منصوبوں میں ظالم کی جانب داری رہتی ہے

?️ 30 نومبر 2025 ٹرمپ کی امن منصوبوں میں ظالم کی جانب داری رہتی ہے

2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اے بی سی نیوز آسٹریلیا نے ایک رپورٹ میں نئے

وفاقی وزیر تعلیم کے بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل

?️ 19 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے