سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما  اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔قانون واضح ہے کہ میں کہتا ہوں لوگ ملوث ہیں، آپ پرچہ کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری لڑائی آئین، جمہوریت، اداروں کے وقار کی بحالی کے لیے ہے۔

ہم نے کہا کہ تنازعوں سے بچیں اور معاملات کو آگے لے کر چلیں۔رجیم چینج آپریشن کی وجہ سے پاکستان میں بہت عدم استحکام پیدا ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بند کمروں میں فیصلے نہیں ہو سکتے۔۔ملک میں نئے انتخابات ہو جاتے تو پاکستان بہتر حالات میں ہوتا۔

تحریک انصاف اداروں کے وقار کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے۔عدالتی نظام کا ایک بحران کھڑا ہو گیا ہے اور یہی حالات دوسرے اداروں کے بھی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام کا دنیا کا عدالتی نظام سے موازنہ ہو رہا ہے۔سیاسی فیصلے سیاست دانوں نے کرنے ہوتے ہیں۔عدالتی نظام کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، تین معاملات پر سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کراچی،لاہور اور پشاور کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عمران خان پر قاتلانہ حملے،ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی ارکان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،پولیس نے عمران خان کی طرف سے دئیے گئے ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا کر رہے ہیں کہ ان واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،بہت سے ارکان اسمبلی اور شہری جاننے چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرائی ہے۔

چاہتے ہیں کہ 3 نکات پر توجہ دی جائے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے،اور اسی طرح ارشد شریف قتل کیس کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ہماری درخواست ہے چیف جسٹس پہلی فرصت میں اس پر کارروائی کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،ایف آئی آر کا مطلب ہے کہ آپ کو ہر حال میں درج کرنا ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

50 سال کی علیحدگی کے بعد چاڈ میں تل ابیب کے پہلے سفیر

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاڈ کے ساتھ

پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا

ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں

طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان

’کیا کھچڑی پک رہی ہے‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے پر سوالات

?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن

عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات

?️ 13 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد

ہم کبھی بھی امریکی حکم کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے: عراقی نمائندہ

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد الخفاجی نے اتوار کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے