?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے تبادلہ آئینی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ سنادیا، جس میں تین دو سے سپریم کورٹ نے ٹرانسفر کو درست قرار دے کر ججز کی درخواست خارج کردی۔
ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے پڑھ کر سنایا، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ دیا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کی طرف سے اختلافی نوٹ سامنے آیا۔
بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تینوں ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دیدیا، تاہم سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل اس حوالے سے صدر کو یہ معاملہ ریمانڈ بیک کر دیا گیا، اس کے علاوہ سنیارٹی ٹاپ سے ہوگی یا نیچے سے یہ معاملہ بھی صدر کو ریمانڈ بیک کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سینارٹی کے معاملے کو جتنی جلد ممکن ہو طے کریں، جب تک صدر فیصلہ نہیں کرتے جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برقرار رہیں گے، ٹرانسفر ججز کو نیا حلف نہیں لینا پڑے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت مکمل کی، کیس کی سماعت کے دوران عدالتی بینچ نے ججز کی سنیارٹی، تقرری اور تبادلے کے قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا، آج کی سماعت میں عمران خان کے وکیل ادریس اشرف کی جانب سے دلائل دیئے گئے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سینئر قانون دان منیر اے ملک نے جواب الجواب میں دلائل دئیے، تمام وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سرکاری غداری اور مزاحمت کی استقامت کے درمیان فلسطین
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی میڈیا کے کارکن "سعید حسونہ” نے اس بات پر
مئی
یوکرین؛ مغربی ایشیا میں تخریبی عناصر برآمد کرنا
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: تخریبی سرگرمیاں انجام دینے اور ڈرون کے استعمال میں دہشت
اگست
اقوام متحدہ کو بھی صیہونی درندگی ناگوار
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز
جون
یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے سے
دسمبر
اسرائیل کے خلاف ایران کے انتقامی حملے کے بارے میں بائیڈن کا بیان
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اسرائیل کے خلاف ایران
مئی
تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے
جون
الاخبار نے یورپی ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے: امریکہ اور اسرائیل ایران کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ یورپی فوجی
جولائی
پاکستان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر