?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا ہے کہ کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی بارہ میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سےغلط فیصلہ کیا گیا، جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہو چکا اب کچھ نہیں ہو سکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گئے تو الیکشن عمل متاثر ہوگا، ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ کو متاثر نہیں کریں گے، اگر آپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں۔
جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا معمولی بات نہیں، تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہو سکتی۔
یہ پیشرفت انتخابات کے بر وقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے 3 دن بعد سامنے آئی ہے۔
گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیاجس سے انتخابات کے التوا کے خدشات پیدا ہو گئے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کی جس پر سپریم کورٹ نے جمعہ کو سماعت کی۔
سماعت شام دیر گئے شروع ہوئی، عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا اور انتخابی ادارے کو فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حتمی حد بندیوں کی فہرست جاری کردی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی کل جنرل نشستیں 266 ہیں، ان کے علاوہ 10 سیٹیں غیر مسلموں کے لیے جب کہ 60 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں، اس طرح ایوان کی مجموعی سیٹوں کی تعداد 336 بنتی ہے۔
قومی اسمبلی میں بلوچستان کی کل 20 نشستیں ہیں جن میں 16 جنرل اور چار خواتین کی مخصوص نشستیں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ
?️ 19 جون 2025تل ابیب: (سچ خبریں) ایران نے میزائلوں سے اسرائیل پر اب تک
جون
امریکی ریاستی نظام؛ صدرِ کے اختیارات اور فرائض
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریاستی طرز پر قائم امریکہ کے سیاسی نظام میں صدرِ مملکت
اکتوبر
بیت اللہ الحرام کے زائرین میدان عرفات کی طرف روانہ
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: بیت اللہ الحرام کے زائرین نے آج جمعہ کی صبح
جولائی
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر
نئے برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد ڈیوڈ
جولائی
ترکی کی عراق کے اندر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں؛عراقی رکن پارلیمان کا پر انتباہ
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمان میں فتح اتحاد کے رکن نے ترکی کی
اپریل
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ مستعفی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر بار
جنوری
علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلیٰ منتخب
?️ 1 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے
مارچ