?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے، انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا، پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں۔
ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں۔ نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں۔ چھت کی صفائی یقینی بنائیں۔ ژالہ باری سے بچاو کیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلز منتخب کریں۔
اعلامیے میںمیونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز کو سولر تنصیبات پر ریگولیٹری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا، مساجد، کمیونٹی لیڈرز اور ضلعی اطلاعاتی افسران کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔
حساس عمارتوں، سکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے۔ میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پینلز کو سٹین لیس اسٹیل نٹ بولٹ اور سپرنگ واشر سے محفوظ طریقے سے جوڑیں،کیبلز کو معیاری ٹائیز سے باندھیں۔ تار یا عام رسی کا استعمال نہ کیا جائے۔
انورٹر، بیٹری اور میٹر کو زمین سے اوپر نصب کریں یا پھر بلند جگہ پر رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیکا مزید کہنا ہے کہ انورٹر اور چارج کنٹرولر پر سرج پروٹیکشن ڈیوائسز نصب کریں۔ غیر معیاری سولر پینلز حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ ہدایات پر عمل کر کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبلی ڈی ایم اے پنجاب نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ سولر پینلز کی مناسب تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے جائیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے محکمہ توانائی، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ خط لکھے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کل اموات میں سے 70فیصد خراب طریقے سے نصب شدہ سولر پینلز،سولر انرجی سسٹم یا تیز ہواں کی وجہ سے شمسی توانائی سے متعلق ڈھانچے کے گرنے کی وجہ سے ہوئیں تھیں۔اس بات کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت تھی کہ تمام سولر پینلز کی تنصیبات تکنیکی طور پر صحیح طریقے سے کی جائیں۔
پی ڈی ایم اے کایہ بھی کہنا تھا کہ سولر کی تنصیبات مناسب طریقے سے ڈیزائن، ساختی طور پر محفوظ اور متعلقہ حکام کی طرف سے منظور شدہ ہونا چاہئیں۔ جس میں تصدیق شدہ مواد اور بڑھتے ہوئے آلات کے استعمال کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے تسلیم شدہ معیارات پر عمل کرنے پر زور دیا جائے۔خط میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ موجودہ تنصیبات کا بھی مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے، جہاں ضروری ہو فوری اصلاحی اقدامات کئے جائیں۔اتھارٹی نے کسی بھی خطرناک سولر انفرااسٹرکچر کے سروے اور اس طرح کے معاملات کو حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاتھا کہ بروقت کارروائی سے زندگیوں، عوامی انفرااسٹرکچر کی حفاظت اور پنجاب میں شمسی توانائی کے اقدامات کی طویل مدتی کامیابی میں مدد ملے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: اقوام متحدہ
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے رابطہ سے منسلک
دسمبر
انصاراللہ کا صیہونیوں کو غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر انتباہ
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سکریٹری جنرل سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
مارچ
ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے
مئی
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری
?️ 4 جولائی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور
جولائی
’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس
?️ 23 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے
دسمبر
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
پوٹن کا قتل بائیڈن انتظامیہ کا موقف نہیں ہے:وائٹ ہاؤس
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: تجربہ کار امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو روسی صدر ولادیمیر
مارچ