سوشل میڈیا پرگمراہ کن پروپیگنڈا ، مسافروں کو بغیروجہ آف لوڈ نہیں کیا جاتا ، ایف آئی اے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی من گھڑت اور گمراہ کن خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بغیر وجہ یا ذاتی بنیاد پر آف لوڈ نہیں کیا جاتا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری عوامی آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے جھوٹے اور من گھڑت دعوے پھیلا رہے ہیں کہ ادارہ بلاجواز مسافروں کو آف لوڈ کر رہا ہے، جس کا مقصد ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کرتا ہے جن کے سفری دستاویزات مشکوک، نامکمل یا جعلی ہوں، یا جن کا سفر کا مقصد غیر واضح یا قانون کے خلاف ہو۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کی چند اہم وجوہات یہ ہیں جن میں جعلی یا نامکمل پاسپورٹ، ویزا یا دیگر سفری دستاویزات، سفر کے مقصد سے متعلق مشکوک یا متضاد معلومات، انسانی اسمگلنگ یا غیر قانونی نیٹ ورک سے تعلق کا شبہ،بلیک لسٹ یا واچ لسٹ میں نام شامل ہونا اور ماضی میں کسی غیر قانونی سرگرمی، جرم یا اووراسٹے ہوں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جن مسافروں کے دستاویزات مکمل، تصدیق شدہ اور درست ہوں اور جن کا سفر قانونی اور واضح مقصد کے تحت ہو، انہیں آف لوڈ نہیں کیا جاتا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس اور جعلی مشیروں پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور بیرون ملک سفر سے قبل اپنے تمام کاغذات کی مکمل تصدیق یقینی بنائیں۔کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے لیے مسافر ایئرپورٹ پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 پر کال کی جا سکتی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق غلط معلومات پھیلانے اور ادارے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ترک اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ عبوری صیہونی حکومت، سعودی

دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک

وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی

ایران اور عراق کے تعلقات پر امریکی میگزین کی اشتعال انگیز رپورٹ، نئی پابندیوں کی دھمکی  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے قریب سمجھی جانے والی میگزین فارن

اسرائیل محاذوں کے اتحاد سے کیوں خوفزدہ ہے: فلسطینی میڈیا 

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قدس پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں سیف القدس

سابق وزیراعظم کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا:وزیر اعظم

?️ 26 مارچ 2022کمالیہ: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل

غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول:سوئٹزرلینڈ کے سابق سفارتکار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اپنی حکومت کے

حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے