?️
سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک مطلوب منشیات اسمگلر کو ہلاک کردیا جو مبینہ طور پر ایک افسر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
دسمبر 2024 میں سوات کے منگلوار تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رحیم خان مینگورہ شہر میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کی ٹیم دو بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں شریف خان عرف شریفے اور احمد زیب کا ان کی سرگرمیوں سے متعلق ایک خفیہ اطلاع پر تعاقب کر رہی تھی۔
سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ناصر محمود کے ترجمان معین علی نے کہا کہ پولیس نے آج پہاڑی علاقے فضاگٹ میں ایس ایچ او رحیم خان کے قتل میں ملوث مجرم کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کانسٹیبل نیاز محمد کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل سب انسپکٹر (اے ایس آئی) امجد اقبال، کانسٹیبل محمد حسین اور کانسٹیبل سرفراز کو زخمی کر دیا۔‘
معین علی نے مزید تصدیق کی کہ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب منشیات اسمگلر و ایس ایچ او رحیم خان کے قتل کا مرکزی ملزم احمد زیب کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مشتبہ شخص کی رہائش گاہ پر تلاشی اور گرفتاری کی کارروائی کے لیے پہنچی، پولیس کی اضافی نفری جائے وقوع پر تعینات کی گئی اور فوری طور پر گھر کو گھیرے میں لے لیا۔‘
ڈی پی او کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ایک بڑی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔
مینگورہ کے ایس ایچ او مجیب عالم نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ پولیس کی کارروائی چار گھنٹے تک جاری رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے چار منزلہ عمارت کے کمروں کو چیک کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی
فروری
جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں:شیخ رشید
?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جون
سری لنکن حکومت نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے سابق وزیر ریشد بدیع الدین کو ایسٹر دھماکوں کے کیس میں گرفتار کرلیا
?️ 25 اپریل 2021کولمبو (سچ خبریں) سری لنکن حکومت نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے سابق
اپریل
کورونا کا قہر جاری، صورت حال کافی تشویناک ہونے لگی
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،
جنوری
ایکس (ٹوئٹر) میں نئی تبدیلی، لنکس کے ساتھ ہیڈلائن نظر نہیں آئے گی.
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں تبدیلی کی
اکتوبر
دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب
?️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس
اگست
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ مستعفی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر بار
جنوری