?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے معاملے پر ہم نے بہت مشاورت کی تھی، اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا، اس وقت ہمارے پاس آپشن کم تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہماری لیگل ٹیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے ہمیں کوئی ریلیف مل جائے گا۔
سنی اتحاد کونسل میں شامل رہنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس جماعت میں شامل رہیں گے مگر دونوں پارٹیوں کو ضم بھی کریں گے، اس سے پہلے ہم انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔
اسد قیصر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ویسے ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ کوئی انصاف کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن اگر الیکشن کمیشن سے ہمیں بلے کا نشان واپس مل جاتا ہے تو دونوں جماعتوں کو آپس میں ضم کردیں گے، اس حوالے سے لیگل ٹیم ہمیں بتائے گی، ایوان میں صرف تحریک انصاف ہی رہے گی۔
نئی حکومت کے حوالے سے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت جو ملکی معاشی حالت ہے یہ جعلی حکومت اسے نہیں سمجھ سکتی ہے، یہ اپنی ہی طاقت سے گریں گے، ان میں نا صلاحیت ہے اور نا ہی اہلیت، یہ خود بھاگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پر اتنا دباؤ آئے گا کہ جو مینڈیٹ چور ہیں وہ سب بھاگیں گے، ایک نئی حکوت بنے گی جو صحیح معنوں میں عوامی مینڈیٹ پر مبنی ہوگی، میں آنے والے 5 ، 6 ماہ میں حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ جو عدالتوں اور ٹربیونل میں معاملات چل رہے ہیں انشا اللہ ہمیں انصاف کی توقع ہے، ہماری سیٹیں واپس آجائیں گی، ہمارے نمبر مکمل ہوئے تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی اور عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے۔
یاد رہے کہ 19 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔
بعد ازاں 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھی اور 5 مارچ کو نشستیں دوسری جماعتوں میں تقسیم کر دی تھیں۔
6 مارچ کو سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشست کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا تھا۔
7 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی تھی۔
بعد ازاں گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔


مشہور خبریں۔
ارشد شریف قتل کیس میں وزیراعظم کا 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر
اکتوبر
سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے
ستمبر
کن خبروں اور رپورٹوں کو سنسر کریں؟ صیہونی سنسر بورڈ پریشان
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایک صہیونی کالم نگار نے میڈیا اور سوشل سائٹس میں
مئی
روس ایران-اسرائیل کشیدگی پر متحرک؛ علاقائی قیادت سے رابطے جاری
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ایران
جون
فتاح الٹراسونک میزائل نے صہیونی حلقوں کو کیسے زیر کیا؟
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین نے فتاح الٹراسونک میزائل کی غیر معمولی طاقت
جون
حماس: اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخلے سے روک رہا ہے/ہم غیر ملکی سرپرستی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے اس بات کی طرف
دسمبر
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ کیوں اضافہ ہوا
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا
ستمبر