سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی اے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس کی ملک بھر میں 5 روز سے بندش کے خلاف سینئر صحافی ضرار کھوڑو، عنبر شمسی اور دیگر نے ایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِ داخلہ نے بیان دیا ہے کہ ایکس بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں، نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کو چار چاند لگا دیئے گئےہیں، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر آئی ٹی وی پی این لگا کر ایکس استعمال کر کے قوم کو بتارہے ہیں کہ ایکس بند نہیں ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کون بند کرتا ہے کس نے حکم دیا ہے اسے بند رکھنے کا؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایکس بند رکھنے اور سروس کو سست رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے؟ صحافیوں اور جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں، ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو ایکس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ غزہ فلسطین کو فنڈز فراہم کرنے والوں اور معلومات تک رسائی کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے؟ ہم نے تو پہلے بھی ایک درخواست میں انٹر نیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست اُس کیس سے مختلف ہے، جس دن سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا کہ ہم نے کس طرح دھاندلی کرائی اس دن سے ہی ایکس بند ہے، کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد لوگ تنقید کررہے تھے۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے ہدایت دی کہ ایکس کی سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے پی ٹی اے کو بلا جواز انٹر نیٹ ویب سائٹس ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔

مشہور خبریں۔

پاک بھارت کشیدگی: صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی

2023 سے پہلے ہی لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے: فواد چوہدری

?️ 7 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے

کیا اب ٹوئٹر بھی ہو سکے گی ویڈیو کال؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی

دعا ہے سالِ نو پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے، صدر مملکت

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے

بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی

عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس

?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے

امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے