?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مستر دکرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔میڈیا کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، جس کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت اس طرح کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، درخواست گزار عدالت کی معاونت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ کیبنٹ کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ شئیر سے متعلق کوئی قانون پیش نہیں کرسکے۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق پارلیمنٹ اور سینیٹ میں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں، مجوزہ آئینی ترمیم پبلک کرنے سے متعلق کوئی قانون بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق قانون سازی سے متعلق آئین کا آرٹیکل 70 سے 77 تک موجود ہے، جب تک کوئی غیر قانونی چیز نظر نہ آئے، عدالت اس طرح کے معاملات، خاص طور پر قانون سازی سے متعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جب تک مسودہ قانون نہ بن جائے اس وقت تک اس کو آئینی یا غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے درخواست دائر کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 14 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے آئین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی۔
آئینی ترمیم کا مسودہ 15 ستمبر کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا جب کہ سوشل میڈیا پر موجود ترمیم کا مسودے میں بیشتر شقیں عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی کابینہ کو مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرنے سے روکا جائے۔


مشہور خبریں۔
306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے
اپریل
کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔ مشعال ملک
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
نومبر
نیتن یاہو کی نئی کابینہ کے آغاز کے 58 دنوں کے اندر استعفیٰ
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیوم کے رہنما آوی ماعوز نے
فروری
واٹس ایپ پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش
?️ 19 جولائی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایپ
جولائی
تعلیم میں بہتر بنانے کیلئے چھوٹے بچوں کو ورزش کرائیے
?️ 22 فروری 2021الینوائے{سچ خبریں} ہم سبھی جانتے ہیں کہ ورزش کرنا بہت اچھی عادت
فروری
عمران خان نے ملک کو ایکسپورٹ اور پیدوار پرانحصار کرنے والی معیشت بنا دیا
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
سائبر کرائم کیس: اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 3 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف
ستمبر
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان مفاہمت کی ایک نئی یادداشت پر دستخط
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تنظیم نے گزشتہ موسم گرما میں صیہونی حکومت اور
دسمبر