?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کے 5 ڈویژنز بشمول کراچی میں باقی نشستوں پر 7 مئی (اتوار) کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 5 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس میں پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری اسکول اور ڈویژنل کمشنر کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ بھر کے 292 پولنگ اسٹیشنز کو سیکیورٹی کے لحاظ سے ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری نے اجلاس میں بتایا کہ سندھ حکومت ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر رہی ہے، چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ پولنگ اسٹیشنز پر تمام تر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 7 مئی کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں 6 لاکھ 90 ہزار 295 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ بھر میں کل 449 میں سے 292 ’انتہائی حساس‘ پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
جماعت اسلامی نے خاص طور پر کراچی میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ اس عمل میں پُرامن اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
جماعت اسلامی کراچی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ کر مئی 7 کے انتخابات ’اہم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشنز میں حصہ لینے والی جماعتوں کے سخت خدشات ہیں کہ حکمراں جماعت اس عمل کو متاثر کرنے کے لیے ضلعی اور سیکیورٹی انتظامیہ دونوں کو استعمال کر سکتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن پہلے ہی 7 مئی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ’حکمراں جماعت جعلی اکثریت کے لیے دھاندلی کرسکتی ہے، انہوں نے ای سی پی پر زوردیا کہ وہ پُرامن اور شفاف انتخابی عمل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے نیو کراچی میں موٹرسائیکل ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی باقی 11 یونین کونسلز میں جماعت اسلامی کی جیت کے ساتھ منسلک ہے، نیو کراچی میں 3 یونین کونسلز پر انتخابات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے غیر جمہوری طریقوں اور فسطائیت ہتھکنڈوں کے باوجود ہماری جماعت نے شہر میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام حریفوں کے خلاف اپنی مضبوط پوزیشن ثابت کر دی ہے۔
مزید کہا کہ اس لیے 7 مئی کو ہونے والے انتخابات ہمارے لیے آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنا کر اپنی اکثریت پر مہر لگانے کے لیے بہت ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق کے شہر ناصریہ میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:آج صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے
اکتوبر
شب عاشور میں امام خامنہ ای کی موجودگی کا معنی خیز پیغام
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: علاقائی اور عالمی حلقوں کے ردعمل اور تجزیوں کے تسلسل
جولائی
صیہونیوں کے سوڈان کے ساتھ دوستی کے پس پردہ مقاصد
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر نے اپنی کتاب میں
اگست
ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک
دسمبر
ایف بی آر کا سسٹم ہیک کئے جانے کا انکشاف
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں
ستمبر
میرا کے بیان سے سوشل میڈیا صارفین حیران
?️ 22 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا اکثر نے ایک
اگست
آذربائیجان اسرائیل کا ایک دوست ملک ہے:صیہونی سربراہ
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سربراہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت پہنچنے پر
مئی
اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو تباہ نہیں کرسکتا: امریکی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی غزہ اور لبنان میں اپنے جنگی اہداف
جنوری