?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے یہ واقعہ ضلع خیرپور میں پرانی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہے، جس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ خیرپور شہر سے لگ بھگ 10 کلومیٹر دور حسین آباد کے مقام پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ جس پرانی قومی شاہراہ پر حادثہ ہوا وہ سندھ کے اندرونی علاقوں عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹنڈوآدم، کپھرو، سانگھڑ، نواب شاہ اور دیگر آبادیوں کو خیرپور کے راستے سکھر سے ملاتی ہے۔ امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ سکھر کی طرف جانے والی مسافر ویگن کا ممکنہ طور پر ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ویگن کا ٹائر نکلنے سے اسے بے قابو ہو کر سکھر سے سانگھڑ کی طرف جانے والی مسافر کوچ سے دھماکے سے ٹکراتے دیکھا۔ خوفناک حادثے میں کوسٹر کو شدید نقصان پہنچا جو ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔مسافر دونوں گاڑیوں میں بری طرح پھنس گئے تھے۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا بعد ازاں پرائیویٹ گاڑیوں اور سرکاری ایمبولینسوں اور ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کی مدد سے انہیں خیرپور منتقل کیا۔ امیر سعود مگسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کم عمر خاتون دو لڑکے بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی سعود مگسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہے، جس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر وزارت خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا
جولائی
بگرام میں امریکہ کے20 سالہ کارنامے، جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرئے گی
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں 20 سال تک ہنگامہ خیز موجودگی کے بعد ،
جولائی
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب
مئی
سعودی جیلوں میں مقتولین کی لاشوں کے بارے میں رازداری
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب کی جیلوں میں
جنوری
حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم
مارچ
امریکہ میں پہلے مناظرے کے بعد سے صارفین کا بیان
?️ 12 جولائی 2024امریکی اگلے چار سال کے لیے اپنے ملک کی صدارت کی قسمت
جولائی