سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو

علی مراد

?️

سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کردیں جس کا مقصد لوگوں کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) کو حکومت کی لگائی گئی پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیں جمعہ اور اتوار کے روز کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے اور اگر اوقات کار کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

کل سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ ہسپتال یا ضروری کام کی وجہ سے گھروں سے نکلا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ہم نے 2 ہفتے کے لیے عائد کردہ پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کیا تو آگے کے لیے آسانی ہوگی اور عوام نے تعاون کیا تو 2 ہفتے کے بعد کیسز کم ہوجائیں گے جس کے بعد ہم بحالی کی جانب جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک دورے کریں گے ساتھ ہی انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عوام کو غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھومنے سے روکیں۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جتنے بھی فعال کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں، ایس او پیز کی سب سے زیادہ شکایت کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے موصول ہورہی ہیں۔

چنانچہ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کراچی شرقی میں کورونا کی تشخیص کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کے نتیجے میں 21 فیصد، کراچی جنوبی میں 16 فیصد، کراچی وسطی میں 10 فیصد کیسز مثبت آئے۔

اسی طرح حیدرآباد میں کیسز مثبت آنے کی شرح 11 فیصد، دادو میں 10 فیصد، سکھر میں 8 فیصد ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 90 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے، وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی جبکہ آکسیجن پر 604 مریض ہیںدوسری جانب ملتان میں 83، لاہور میں 177 اور اسلام آباد میں 31 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے۔

ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر محنت و صنعت کو صنعتی علاقوں میں صنعتکاروں کے تعاون سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، صوبائی سیکریٹریز، فنانس، اسکول ایجوکیشن، انڈسٹریز، صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر سجاد قیصر، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے دوران صوبہ سندھ میں صورتحال مکمل قابو میں تھی تاہم عید کے بعد سے صوبے میں وبا کا پھیلاؤ بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

چناچنہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید کے موقع پر عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کے باوجود حکومت سندھ نے مزید 2 ہفتے ان کا نفاذ جاری رکھنے اور مزید سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 11 افراد انتقال کر گئے، اب تک سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 467 کورونا کیسز اور 4920 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن میں ہزاروں افراد کی ریلی، مسلح افواج کی حمایت اور ایران کے کردار کو خراج تحسین

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعاء کے میدان السبعین میں ہزاروں افراد نے

بائیڈن اور اس کا مجرم خاندان زیلنسکی کا مقروض ہوگا، امریکہ نہیں:امریکی سنیٹر

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:متعدد امریکی ریپبلکن نمائندوں نے واشنگٹن سے یوکرین کی امداد بند

تہران ریاض دوستی ہمسایوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ عمران خان

?️ 30 مارچ 2023 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان   نے

رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق

?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے

آئی ایم ایف کو وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات تھے، سلیم مانڈوی والا

?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 اپریل

وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ

 بندرگاہوں کے مقابلے میں بندرگاہوں کا نیا معادلہ اور ٹرمپ کی ناکام حکمت عملی

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:تجزیے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران نے بندرگاہوں کے مقابل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے