سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق، خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن اور پاکستان کے آبی حقوق کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

احسن اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے نیشنل واٹر سکیورٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے وزارت آبی وسائل کے تحت ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے اور 15 دن کے اندر قابلِ عمل سفارشات پلاننگ کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندوکش ہمالیہ ریجن میں 2011 سے 2020 کی دہائی کے دوران برف پگھلنے کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیاچن گلیشیئر سالانہ 50 سے 60 میٹر کی رفتار سے پگھل رہا ہے جبکہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں برف پگھلنے کی شرح 30 میٹر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے پانی سے متعلق پالیسیوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالنے کے لیے فوری طور پر ٹیکنیکل ورکشاپ بلانے کی ہدایت دی، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور 1960 سے اب تک گلیشیئرز کی 23 فیصد برف پگھل کر ضائع ہو چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید اور طویل المدتی آبی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، دریاؤں کے بہاؤ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جبکہ پانی کا تحفظ ہی فوڈ سکیورٹی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل واٹر پالیسی پر مکمل ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سکیورٹی محض ایک شعبہ نہیں بلکہ ملکی بقا اور خودمختاری کی بنیاد ہے، ٹاسک فورس پاکستان کو درپیش آبی چیلنجز کے مؤثر حل تجویز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کا 80 فیصد پانی دریاؤں سے حاصل ہوتا ہے اور بڑھتی آبادی کے باعث ملک کو شدید آبی قلت کا سامنا ہے، اسی تناظر میں واٹر مینجمنٹ کے مالیاتی ماڈل کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے، انہوں نے چیئرمین واپڈا، ارسا، نیشنل فلڈ کمیشن اور تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ ورکنگ گروپ کو اپنی ماہرانہ تجاویز فراہم کریں اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل مقرر کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی صنعا کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر بمباری

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے کئی بار محصور صنعا کے ہوائی اڈے کو

امریکہ کے خلاف لبنانی حکومت کے موقف پر شیخ نعیم کی فیصلہ کن تقریر کے اثرات

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکام کے ساتھ امریکی ایلچی کی ملاقات کے ماحول

دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل

وائٹ ہاؤس نے الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کے دستاویزات کے سیکیورٹی لیک کی تردید کی 

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو

فیس بک کا مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے

عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے

اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے