🗓️
کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں کہا کہ سندھ حکومت کی ہر ممکنہ مدد کے لئے تیار ہیں،امن و امان قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے صوبے میں امن و امان اور شکارپور میں جاری آپریشن پرگفتگو کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کو کلیئر کروایا۔
انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ایریا ہے، صرف 5/6 کلومیٹرز کا گھنا جنگل ہے، کشمور سہ رخی بارڈر کا شہر ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بارڈرز کو آپس میں ملاتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ ہے، دریا میں پانی آنے سے راستہ بند کردیتے ہیں، 23 مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ میڈیا نے یہ مسئلہ اچھالا، جس طرح ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ نے غریب لوگوں کو قتل کرکے ویڈیو جاری کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، اس پر شیخ رشید نے کہاکہ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز حاضر ہے ،جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہمیں کچھ حساس ساز و سامان چاہئے، اس کا بندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، اس سازوسامان کو حاصل کرنے میں وزارت داخلہ مدد کرے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی طرف سے حیفا پر بیلسٹک میزائل فائر
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی جانب
ستمبر
ہمیں جنین سے اصفہان تک ایک محاذ کا سامنا ہے: تل ابیب کے اعلیٰ فوجی اہلکار
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی نے مغربی ایشیاء
مئی
بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار
🗓️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان
ستمبر
ایم کیوایم مہنگائی کیخلاف منی بجٹ کیلئے اپنی ترامیم جمع کروائے گی
🗓️ 5 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء خالد
جنوری
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
🗓️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ
اپریل
اب تک اسرائیل پر 500 راکٹ داغے جا چکے ہیں:صہیونی میڈیا
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے
مئی
دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی
🗓️ 9 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق
فروری
ہندوستان کے25 کروڑ مسلمان مظلوم اقلیت میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں:امریکی دانشور
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:معروف امریکی دانشور نوآم چومسکی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں
فروری