🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا صوبے میں کاروباری اوقات کو رات 10 بجے تک کردیا گیا جبکہ ضروری اشیا و خدمات کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت برقرار رکھی گئی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں۔احکامات میں کاروباری اوقات کو رات 10 بجے تک کردیا گیا جبکہ ضروری اشیا و خدمات کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت برقرار رکھی گئی۔
کراچی ڈویژن میں کاروبار اتوار کے روز اور سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعے کے روز بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اِن ڈور ڈائننگ کو رات 12 بجے تک گنجائش کے 50 فیصد پر جاری رکھنے کی اجازت دی گئی جبکہ مہمانوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیک اوے، ڈرائیو تھو سمیت ہوم ڈلیوری کی سروس بدستور 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔
شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے حوالے سے سندھ حکومت نے ہدایت دی کہ اِن ڈور تقریبات میں شرکت کی صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو اجازت ہوگی جس میں زیادہ سے زیادہ مہمان 200 ہوں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
سندھ حکومت نے مزاروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلے کا اختیار متعلقہ ضلعی انتظامیہ پر چھوڑا ہے جو صحت، اوقاف و مذہنی امور کے محکموں سے مشاورت کے بعد فیصلے کریں گے۔دفتری اوقات کے حوالے سے سندھ حکومت نے 100 فیصد حاضری کے ساتھ عمومی دفتری اوقات بحال کردیے ہیں۔ سندھ میں سینما ہالز پر مکمل پابندی برقرار رکھی ہے جبکہ کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ جیسے کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
مشہور خبریں۔
لانگ مارچ سے عمران خان کی روانگی نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا
🗓️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اکتوبر
سونے کا غلام
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف
جون
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
جنین میں صیہونیوں کے ظلم سے فلسطینی خاتون کی شہادت
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: جنین میں مقیم ایک آزاد فلسطینی خاتون وفا جرار صہیونی
اگست
بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید رہنماؤں سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی
🗓️ 17 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما
نومبر
حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا
🗓️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام
اگست
اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے
نومبر
نوشین شاہ نے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کی ہے؟
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں
جون