سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ ترقیاتی فنڈز کو منصفانہ طریقے سے تقسیم کرے تاکہ صوبے کے نظر انداز کیے گئے علاقوں میں بھی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جاسکیں  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کو بروقت ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ‘جہاں وفاقی حکومت این ایف سی کے تحت بروقت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ حکومت سندھ منصفانہ طریقے سے صوبائی فنڈز تقسیم کرے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری اس ملاقات میں شریک تھے انہوں نے وزیر اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئی اعلان کردہ اسکیموں کا جلد آغاز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک جمشید اقبال چیمہ سے علیحدہ ملاقات میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرعی نقشے تیار کیے گئے ہیں جس کے تحت بنجر زمینوں کو کاشت میں لایا جائے گا اور پانی کے وسائل کے استعمال میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

بتایا گیا کہ نقشہ سازی کے تحت بلوچستان سمیت ملک بھر میں سالانہ کاشت اور مناسب فصلوں کی نشاندہی کے علاوہ مویشیوں کے افزائشِ نسل کے لیے ایک جامع منصوبہ بھی مرتب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کو مزید بتایا گیا کہ چولستان میں 6 لاکھ ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنانے اور کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے علاوہ کارپوریٹ کاشتکاری بھی متعارف کروائی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور منصوبوں، بالخصوص صوبے میں تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، صالح محمد، مجاہد علی، نور عالم خان، ملک فخر زمان، ملک انور تاج، شیر اکبر خان اور گل داد خان موجود تھے۔

اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ، ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم اور کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے دنیا بھر میں پسماندہ افراد کی معاشی و سماجی ترقی اور بالخصوص صحت کی خدمات تک عالمگیر رسائی کے فروغ اور متعدی امراض کی روک تھام کے لیے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے بالخصوص پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کی شراکت داری پر اظہار تشکر کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم قومی ترجیح ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 7 سے 11 جون تک ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔

وزیر اعظم نے ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھرپور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ تمام شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

بیان کے مطابق بل گیٹس نے اس قومی مقصد کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے قائدانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ پولیو پر قابو پانے کے سلسلے میں پیشرفت حوصلہ افزا ہے اور اس سلسلے میں بھرپور کوششیں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

وزیر اعظم نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے مائیکرو سافٹ کو پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے کہا۔انہوں نے بل گیٹس کو پاکستان میں مائیکرو سافٹ انکیوبیشن لیب قائم کرنے پر غور کرنے کو بھی کہا۔

مشہور خبریں۔

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی

پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر توجہ دے: فردوس عاشق

?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق

چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے

جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس

?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے

?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ

ہم یرغمال ہیں کے نعرے کے ساتھ نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا 23 واں ہفتہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز مسلسل 23ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت

پاکستان میں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر 

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام آج شام اسلام آباد میں غاصب

بلومبرگ نے ریاض میوزک فیسٹیول میں کرپشن کو کیا بے نقاب

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ سالانہ مڈل 20 میوزک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے