?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو توڑنے اور کراچی کو الگ کرنے کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانے والا صوبہ سندھ تھا اور اسی شہر میں سندھ اسمبلی تھی، پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، کئی بار پہلے بھی ہو چکا ہے، 1994 میں بھی سندھ اسمبلی نے اسی خطوط پر قرارداد پاس کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 1948 میں جب کراچی کو پاکستان کا دارالخلافہ بنایا گیا تو کوئی آئین نہیں تھا، ملک میں آئین ہوتا تو وہ فیصلہ نہیں ہوتا، ایسی کوئی بات ہوئی تو اسمبلی کی دو تہائی اکثریت نے فیصلہ کرنا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے اس قرارداد میں سندھ کی وحدت کی بات کی ہے، کراچی کی صورتحال پر بات ہوسکتی ہے، اس قرارداد کی مخالفت کا مطلب سندھ کو توڑنے کی حمایت کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قرارداد میں کسی پارٹی یا شخص پر حملہ نہیں کیا گیا، سارے ممبران قرارداد کو پڑھیں، اگر کوئی اعتراض ہے تو بتائیں، اگر کوئی اعتراض نہیں ہے تو قرارداد کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے برصغیر پر قبضہ کیا، اس کے بعد بھی کئی عرصے تک سندھ آزاد رہا، پھر سندھ کو ممبئی پریزیڈنسی کے تحت کر دیا گیا، سندھ کے لوگوں نے جدوجہد کر کے اس سے علیحدگی حاصل کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پیپلزپارٹی پاکستان کی وحدت کے خلاف کبھی نہیں جائےگی، یہ آپ ہیں جو پاکستان کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، یہ سندھ کو توڑنے کی سوچ، خواب اور خیال بھی ہے تو وہ کامیاب نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
?️ 6 مئی 2025کے پی کے: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف
مئی
چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
?️ 8 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران
مئی
ابھیشیک بچن کی کامیابی سے سرجری ہوگئی
?️ 26 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن فلم کی
اگست
ہم تباہ ہو رہے ہیں؛صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:جوبائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی منسوخی ان سیاسی مسائل
جون
سعودی اتحاد کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے عسکری ذرائع نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر
اپریل
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین
اپریل
پشین میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد مارے گئے
?️ 26 جنوری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین کے علاقے کلی کربلا میں
جنوری