سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

سرفراز بگٹی مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شرکت کی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے ملکی معیشت، سیاسی و سماجی صورتحال پر گفتگو کی، بلوچستان اور سندھ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ثمرات عوام تک پہنچیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں، حکومتی پالیسیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا سکیورٹی اداروں میں مؤثر رابطہ کاری سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے، چیئرمین سینیٹ نے مختلف قانون سازیوں اور پارلیمانی امور پر گفتگو کی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اور سیاسی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

مشہور خبریں۔

شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟

?️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ

?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری

غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی

ترکی میں مکانوں کے کرائے میں غیر معقول اضافے کے خلاف احتجاج

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:انطالیہ، ترکی میں کرایہ دار برادری کے ارکان نے آج مکان

صہیونی حکام کا تل ابیب پر زیادہ حجم کے بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کا خدشہ

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:غاصبوں کے خلاف استقامت کے غیر متوقع اقدامات کے خوف کی

ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملہ؛ بائیڈن کا ردعمل

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں

سعودی عرب میں ہائی اسکول کی لڑکی کو 18 سال قید کی سزا

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے مسائل پر کام کرنے والی

پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے