?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کا اجلاس جو 17 ماہ کے طویل انتظار کے بعد پیر کو ہونا تھا، ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، جس سے اعلیٰ بیوروکریٹس کی ترقیاں رک گئیں۔
ڈان اخبار کی خبر کے مطابق گریڈ 19 سے 21 تک بیوروکریٹس کی پروموشن کا فیصلہ کرنے والے سی ایس بی کو قانون کے مطابق سال میں دو بار اجلاس کرنا ہوتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’سلیکشن بورڈ کا 25 سے 27 نومبر کو ہونے والا اجلاس گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 کے افسران کی ترقیوں کے کیسز پر غور کرنے کے لیے اب 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو ہوگا۔‘
اگرچہ نوٹی فکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اجلاس کو کیوں ری شیڈول کیا گیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی طرف مارچ کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال ہے۔
درجنوں وفاقی سیکریٹریز، کچھ ارکان پارلیمنٹ، اور چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ارکان ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس سے متعلق گزشتہ ماہ جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ بورڈ مختلف وزارتوں، آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میں عہدیداروں کی ترقیوں پر غور کرے گا۔
تمام متعلقہ وفاقی سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر، چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل آف پولیس کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پولیس سربراہان اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اختر نواز ستی کا تقرر، جس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی، ہی وہ وجہ تھا کہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک سال سے زائد عرصے تک نہ ہوسکا۔
سول سرونٹ ایکٹ کے تحت صرف ایک ریگولر ایف پی ایس سی چیئرمین ہی بورڈ کے اجلاس کی سربراہی کر سکتا ہے۔ اگست 2023 میں شاہد اشرف تارڑ کے استعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
کئی بیوروکریٹس، جو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے اہل تھے، سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کا انتظار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائر ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے جرائم کی تاریخ میں بےمثال ہیں: یمنی وزیر خارجہ
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی جنگ کے آغاز کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر
مارچ
اسرائیلی وزیر جنگ کا ایک کارکن جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے گھر کی صفائی کرنے والے
نومبر
امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ
جون
دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ
مئی
کراچی یونیورسٹی میں دھماکا
?️ 26 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے
اپریل
موسمیاتی تبدیلیوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یو این چیف
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا
ستمبر
امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے
جنوری
سویڈن اور ڈنمارک میں نہ رکنے والی قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک دونوں ممالک میں انتہا پسند پولیس کے
اگست