سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری پلان برقرارہے . وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طورپر برقرار اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے تاہم یہ امداد نہیں، ٹریڈ اور انویسٹمنٹ سے آگے بڑھنا ہے عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب مکمل طور پر تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے.
انہوں نے واضح کیا کہ یہ امداد نہیں بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کا نیا فریم ورک ہے، جس کے تحت پاکستان معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا چاہتا ہے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کررہی ہے، جنہیں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سامنے رکھا جائے گا، معدنیات، آئی ٹی، فوڈ پروسیسنگ، زراعت اور ٹورازم وہ شعبے ہیں جن میں سعودی عرب سرمایہ کاری کا خواہاں ہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے واضح آثار سامنے آ رہے ہیں، افراطِ زر اور ڈالر دونوں مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی آﺅٹ لک میں بہتری کردی ہے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے دوسرے ریویو کے بعد بورڈ کا فیصلہ دسمبر کے اوائل میں متوقع ہے ریکو ڈک منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فنانشل کلوز قریب ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، آئی ایف سی کی قیادت میں 3.5 ارب ڈالر کا قرضہ پیکیج تیار ہے جبکہ ایک امریکی بینک کی شمولیت کا عمل بھی دوبارہ شروع ہونے والا ہے، ریکوڈک پہلے سال میں 2.8 ارب ڈالر تک کی برآمدات لاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کریکٹیکل منرلز کے شعبے میں بڑے معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے سعودی عرب میں 2034 فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کی اسپورٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑا موقع ہے اور سیالکوٹ کی کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے سعودی حکام سے شراکت داری کے سلسلے میں گفتگو کی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا اگلا فیز مکمل طور پر پرائیویٹ سیکٹر لیڈ ہوگا اور ہر چیز کو ٹریڈ اور انویسٹمنٹ ماڈل میں تبدیل کیا جارہا ہے دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائیجیرین ریونیو وفد سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا. ملاقات کے دوران ریونیو اصلاحات، ٹیکس سسٹم کی مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصلاحاتی ایجنڈا مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بیرونی کھاتے میں استحکام اور افراطِ زر میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں مکمل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل تبدیلی جاری ہے، کسٹمز آٹومیشن اور کمپلائنس کو مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ توانائی، سرکلر ڈیٹ اور ٹیرف اصلاحات پر بھی کام جاری ہے.
نائیجیرین وفد نے پاکستان کے ریونیو شیئرنگ ماڈل اور تجربات کا جائزہ لیا اور کہا کہ پاکستان کے تجربات ہمارے لیے اہم ہیں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کان کنی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں بی ٹو بی تعاون کے امکانات موجود ہیں او دونوں ممالک کی جانب سے مزید اقتصادی شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں.

مشہور خبریں۔

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے

ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا

فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی تھنک ٹینک کا جواب

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا اور تھنک ٹینکس میں وینزویلا پر سمندری دباؤ

UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ ​​معطل کرنے

اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے

ترکی میں اسرائیل مخالف نمائش، غزہ جنگ کی منظرکشی 

?️ 18 فروری 2026ترکی میں اسرائیل مخالف نمائش، غزہ جنگ کی منظرکشی ترکی کے شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے