سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواج پاکستان کی جانب سے 60ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر بہادر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کا مظہر ہے، اس تاریخی دن پر ہمارے بہادر سپاہی قوم کی حمایت سے کھلی جارحیت کے خلاف ایک ناقابل تسخیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور اسلحے اور تعداد میں بہت برتر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بہادری اور قربانی کے کارناموں نے وقت کی ریت پر ایک انمٹ پیغام چھوڑا کہ ایک متحد قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے نڈر ہیروز کی ہمت آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی ہے اور ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی، آج قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے بہادر خاندانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے اس عظیم ملک کی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہنے کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان نے ہمیشہ قدرتی آفات میں بھی پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلح افواج پاکستان بھر میں جاری سیلاب کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور یوم دفاع و شہدا انتہائی عاجزی کے ساتھ منائے گی۔

آج، ہم قوم کی طرف سے ہمیں سونپی گئی مقدس ذمہ داری کو نبھانے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

ہماری محنت سے حاصل کردہ امن کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور طاقت عطا فرمائے۔

مشہور خبریں۔

لبنان کی جنگ میں اسرائیلی فوج مشکلات کا شکار، داخلی اختلافات اور جانی نقصان میں اضافہ

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو شدید جانی نقصان کا سامنا

کیا ٹرمپ ہندوستان کو چین کی طرف دھکیل رہے ہیں؟

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہو

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کیا گیا

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے

پاکستانی افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک زندہ ہے

?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افواج پاکستان

امریکی تھنک ٹینک: شام پر پابندیاں اٹھانے سے القاعدہ مضبوط ہو گی

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے شام پر

بجلی کی زائد بلنگ کا معاملہ: حکومتی کمیٹی نے رپورٹ توانائی ڈویژن میں جمع کرادی

?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی زائد بلنگ کے معاملے پر نیپرا

اقوام کو ایران سے استکبار کے خلاف مزاحمت کا راستہ سیکھنا چاہئے: لیاقت بلوچ

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ

اخلاقیات پر پورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی

?️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ مبلغ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے