?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومت نے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے شدید قدرتی آفات کے علاوہ سپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی عائد کر دی ہے اور منتخب حکومت کے برسر اقتدار آنے تک فنڈز کو مختص کردہ مد کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنز، متعلقہ محکموں اور اداروں کو جاری کردہ میمورنڈم میں کہا کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل تک کسی شدید قدرتی آفت میں اقدامات کے علاوہ منظور شدہ بجٹ کے اندر رہنے کے لیے موجودہ مالی سال 2024 میں پارلیمان سے منظور شدہ بجٹ کے علاوہ کسی بھی اضافی اخراجات کے لیے کوئی سپلیمنٹری گرانٹس منظور نہیں کی جائیں گی۔
اس میں کہا گیا کہ ضمنی گرانٹ شدید قدرتی آفات میں بھی اسی صورت میں منظور کی جائے گی جب کہ اس بات کا جائزہ لے لیا جائے کہ کوئی اور فنڈز دستیاب نہیں ہیں، اس صورت میں بھی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور کی جائے گی جب کہ متعلقہ ادارے کی قیادت کرنے والا پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر ایک سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا کہ فنڈز کے حصول کے لیے دیگر تمام راستے طریقے ختم ہو چکے ہیں اور متعلقہ اکاؤنٹنگ آرگنائزیشن سے اس کی تصدیق کی بھی ضرورت ہوگی۔
اس طرح کے ضمنی گرانٹس پر بھی اس وقت ہی غور کیا جائے گا جب کہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر گرانٹ کے لیے مناسب جواز اور ٹھوس وجوہات فراہم کرے اور وزارت خزانہ کا اخراجاتی ونگ ان وجوہات اور سرٹیفکیشنز کی حمایت کرے۔
ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کے حوالے سے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ صرف پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران وسائل کی نشاندہی کے ساتھ فنڈز کی فراہمی کے لیے درخواستیں جمع کرائیں گے اور ان مقامات کی نشاندہی کریں گے جہاں سے مساوی فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کا اخراجات ونگ کیسز کا تفصیلی جائزہ لے گا اور بجٹ ونگ کی جانب سے غور کے لیے سفارشات پیش کرے گا، پھر بجٹ ونگ سسٹم ایپلی کیشنز اور پروڈکٹس کی روشنی میں ڈیٹا پروسیس رپورٹ پر فنڈز ڈائیورژن کے ساتھ منظوری کے لیے دستیاب مالی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کرے گا۔
اس کے بعد سیکریٹری خزانہ کابینہ اور اس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے لیے ان درخواستوں پر کارروائی کریں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خزانہ کو سینیٹر منتخب کرانے کا حکومتی منصوبہ
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب
ستمبر
خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان
جولائی
میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے
اپریل
سائنسدانوں نے انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری کی تیار
?️ 16 فروری 2021واشنگٹن ڈی سی {سچ خبریں} آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے
فروری
طالبان نے افغانستان میں نام نہاد اسلامی نظام قائم نہ ہونے پر ملک بھر میں تباہی مچانے کی دھمکی دے دی
?️ 21 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں نام نہاد اسلامی نظام قائم
جون
کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو
اپریل
فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے
اپریل
حکومتی اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی کرائی
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے
نومبر