?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔عمومی طور پر جب بھی برفانی طوفان آتا ہے تو برف ہٹانے والی گاڑیوں کو شہر کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہم مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے تاکہ وہ برف کو جمع ہونے اور سڑک کو بلاک کرنے سے پہلے ہی صاف کر دیں تاہم سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے مری میں برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 29 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی پوائنٹ میں کھڑی تھیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں کو چلانے کے لیے متعین ڈرائیورز اور دیگر عملہ بھی برفانی طوفان کے وقت ڈیوٹی پر نہیں تھے۔ڈرائیوروں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور سڑکوں پر گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے والے مزدوروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو محکمہ جنگلات کے اہلکار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ان کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں دفتر ہی موجود نہیں۔شدید برفباری کی وارنگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی لیکن سرکاری ریکارڈ پر ایسی کوئی اطلاع نہیں۔
دوسری جانب مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی نے کہا ہے کہ مری سانحہ کی ذمہ دار نااہل مری انتظامیہ ہے، سول انتظامیہ کے پاس برف ہٹانے کے لیے کوئی مشینری نہیں تھی، نااہل انتظامیہ کی بے حسی ہے کہ نوید آہ وبکا کرتا رہا مگربیس گھنٹے میں بھی انتظامیہ وہاں تک نہ پہنچ سکی، ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سارا ملبہ ہوٹل انڈسٹری اور مری کے رہائشیوں پر ڈال رہی ہے، سیاحوں کو زائد نرخوں، زیورات یا گاڑیوں کے کاغذات بدلے کمرے کرائے پر دینے کا تاثر بالکل غلط ہے، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کمرے پچاس ہزار روپے میں دیئے گئے وہ ثبوت لائیں ہم متعلقہ ہوٹلز کیخلاف ایکشن لیں گے، واقعہ کی رپورٹ کے بعد ہوٹل اور کھانا فری کر دیا تھا جبکہ مقامی لوگوں نے سیاحوں کو رہائش کھانا فراہم کیا، بروقت اقدامات کئے جاتے تو بائیس جانیں بچائی جا سکتی تھیں، سانحہ پر تحقیقاتی کمیٹی میں کوئی لوکل اسٹیک ہولڈر شامل نہیں ہے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرکے انکوائری کرواکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، مری کے راست نہ کھولے گئے تو احتجاج کرینگے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری، عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 10 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب
مئی
اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں کو کسی کی مدد سے نشانہ بناتا تھا؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ
نومبر
بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی
?️ 6 ستمبر 2025بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی جماعت جهاد
ستمبر
پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک بارپھر رابطہ، افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر تبادلہ خیال
?️ 20 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز
مئی
اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم
دسمبر
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیر صحت کا اظہار تشویش
?️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں
اگست
انھیں الحشد الشعبی کا سر چاہیے
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:ایک عراقی تجزیہ کار نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
جون
علاقائی مساوات کو بدلنے کے لیے امریکی گولڈ وار
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ ابھی بھی جاری ہے اور پورے خطے میں
فروری