?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی اُن کی مدد کو نہ آیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے، کیا عوام نے آپ کو اس کام کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں اور گولیاں چلاتے ہیں ، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، سرکاری املاک کو جلانا کوئی کارنامہ نہیں ہے،یہ 12سال میں بھی ریسکیو نظام نہیں بنا سکے، غریب عوام کا 50کروڑ صوابدیدی فنڈ میں ڈالا جاتا ہے، ہمیں پتہ ہے بجٹ کس کام آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں ہے، وہ بتائیں ان کا کیا کام ہے، واقعہ کے بعد کہا جارہا ہے کہ ہم صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں گے، ان کے صوبے میں انفراسٹرکچر زبوں حالی کا شکار ہے، علی امین گنڈا پور مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
جنوری
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری
سعودی عرب اور امارات امریکی ہتھیاروں سے محفوظ نہیں : المشاط
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ اور یمن کی مسلح
اگست
ٹرمپ کا بھاری درآمدی ٹیکسز کا اعلان: گاڑیوں پر 25% محصول عائد
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام غیر ملکی درآمدی گاڑیوں
اپریل
نصراللہ نے ۳۰ سال سے اسرائیل کے خواب کو ایک ڈراؤنا خواب میں بدل دیا : عراقچی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقچی نے اتوار کی رات اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا
ستمبر
نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، شہباز شریف
?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی
فروری
عدلیہ کو بھی ملٹری مائنڈ سیٹ، معیشت کی طرح سنبھالنا ہے، آصف زرداری
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین
مارچ
شہباز گل نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
نومبر