?️
کراچی: (سچ خبریں) ایف بی آر کل سے کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کرے گا، نئے نظام کے تحت کسٹمز کے نظام اور کام کے کلچر میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ (ایف سی اے) ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی کے اپریزمنٹ کلکٹریٹس میں رات 12بجے کے بعد جمع ہونیوالی تمام امپورٹ گڈز ڈیکلریشنز کو ’سنٹرل اپریزنگ یونٹ‘ کے سپرد کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ سینٹرل اپریزنگ یونٹ چند دن پہلے ایف بی آر کی جانب سے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ‘ کے نفاذ سے کسٹمز کے نظام اور کام کے کلچر میں نمایاں تبدیلی کی توقع ہے، نئے نظام سے کلیئرنس میں کم وقت لگنے سے تجارت میں سہولت میسر آئے گی، نئے سسٹم سے اسسمنٹس میں بہتری اور شفافیت لائی جا سکے گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس سسٹم کو جلد ہی ملک کے دیگر پورٹس اور سرحدی اسٹیشنز پر بھی نافذ کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت کسٹمز کے اپریزمنٹ کے کام کو کسٹمز کلکٹریٹس سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 55 افسران کو پہلے ہی سینٹرل اپریزنگ یونٹ میں تعینات کیا جا چکا ہے، اس یونٹ میں تعینات کسٹمز اپریزرز کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر مراعات کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، نظام کے تحت، محنت اور دیانتداری سے کام کرنے والے اپریزنگ افسران کو اضافی مراعات دی جائیں گی ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے سسٹم میں کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی اہلیت کے معیار اور لائسنسنگ کے نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے پوائنٹ اسکورنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ درست ڈیکلریشنز جمع کرائیں۔
جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پوائنٹ اسکورنگ سسٹم کے تحت درست ڈیکلریشن جمع کرانے والے کسٹمز ایجنٹس زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکیں گے، جو ایجنٹس اپنی ڈیکلریشنز میں بہتری نہ دکھا سکے ان کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے اور ان کا لائسنس منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات میں سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ مانیٹرنگ،آٹو میٹڈ پروڈکشن مانیٹرنگ، پی او ایس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی بنیا د پر ڈیٹا انٹگریشن، امپورٹ اسکیننگ اور ایف بی آر کی افرادی قوت کی ساکھ پر کڑی نظر رکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ایف بی آر کاروبار میں آسانیوں کی فراہمی اور اسے ترقی دینے کے لیے اپنے بزنس پراسسز کو بھی بہتر بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
لیبیا کی قومی استحکام حکومت کے سربراہ کا دفاعی تعاون کے ایجنڈے کے ساتھ پاکستان کا دورہ
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: مشرقی لیبیا میں قومی استحکام کی حکومت کے سربراہ "خلیفہ
جولائی
عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انتونیو گوتریس
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا
جولائی
معاریو: اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10,000 تک پہنچ گئی
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10 ہزار تک
جولائی
علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں۔ سعد رفیق
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے
ستمبر
فن لینڈ کو روسی گیس کی برآمدات بند ؛ ڈان باس میں کارروائیوں میں شدت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: روسی حکومت نے ہفتے کے روز ڈونباس کے علاقے میں
مئی
وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد
نومبر
جیل میں اگر رونا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کردیتا، عمران خان
?️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران
جنوری
جی20 کانفرانس مقبوضہ خطہ میں،بہت سے ممالک کا شرکت سے انکار
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستان نے جی۔20 ممالک کے حتمی اجلاس سے قبل ذیلی اجلاس
مئی