?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ کو انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کے لیے نہیں ہوتیں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ کو توسیح دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔
ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیح کا فیصلہ کیوں کیا؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیح دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔
خیال رہے کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایوانِ زیریں میں اسپیکر تھے، اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایک ہفتے جاری رہنے والے تناؤ میں ان پر نظریں مرکوز تھیں، جس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
9 اپریل کو اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے بطور اسپیکر قومی اسمبلی استعفے دے دیا تھا، جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی سابق اسپیکر ایاز صادق نے کی تھی، انہوں نے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی تھی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کی تھی، بعد ازاں، 2019 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت میں اس وقت توسیع کی تھی جن ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 3 مہینے باقی تھے۔
عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہئے۔
فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مئی 2023 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح پر
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے
جنوری
پاکستانی تخلیق کاروں کو وائرل مواد کی تیاری میں مدد کے لیے ٹک ٹاک کا پروگرام
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
اکتوبر
بیٹیوں کے مقابلے بیٹوں کے اہم ہونے کی بات پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا
?️ 20 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کو بیٹیوں کے مقابلے بیٹے
اپریل
مصر اور صہیونی ریاست کے درمیان گیس معاہدہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے دنوں
اگست
کیا ہمارے خفیہ ادارے شہریوں کی کالز اور پیغامات سنتے ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران، وزیراعظم، ان کی اہلیہ،
جولائی
پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس دینے کا عمل شروع کردیا
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
نومبر
صہیونی وزیر: ہم غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔ ہم قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے کے بارے
مئی
بیروت کے لیے امریکہ کا خطرناک جال
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ ملک کی حالیہ جنگ کے بعد لبنان
مارچ