?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو ریکوڈک منصوبے پر باقاعدہ اتھارٹی اور حکومتی پالیسی بنانے کا مشورہ دے دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے حکومت کو ریکوڈک منصوبے پر باقاعدہ اتھارٹی اور حکومتی پالیسی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کا پچھلا معاہدہ مخصوص کمپنی کے لیے رولز میں نرمی دینے پر کالعدم ہوا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ ریکوڈک منصوبے میں دی جانے والی چھوٹ اور رولز میں نرمی کو پالیسی کا حصہ بنایا جاسکتا ہے اور اگر ایک بار پالیسی بن جائے گی تو عدالت کے لیے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ملک کی یکساں پالیسی سے شفافیت آئے گی، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں 10 ارب ڈالر کی ملک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ ختم ہوگی اور ملک میں سرمایہ آئے گا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ابھی تک آپ مطمئن نہیں کر سکے کہ ایک مخصوص کمپنی کے لیے حکومت نئی قانون سازی کیوں کر رہی ہے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ بار بار یہ کہہ کر ڈرایا جارہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ 15 دسمبر تک طے نہ ہوا تو 10 ارب ڈالر کا بوجھ پڑ جائے گا، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کو ڈرا نہیں رہے لیکن اگر 10 ارب ڈالر کا جرمانہ پڑ گیا تو قوم ہی بھگتے گی اور بلوچستان حکومت اس معاہدے میں برابر کی حصہ دار ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان حکومت کوئی بہت مضبوط اتھارٹی نہیں ہے، ریکوڈک معاہدہ اور اس کے بعد پورے منصوبے کی نگرانی کون کرے گا؟
انہوں نے تجویز دی کہ سی پیک کی طرز کی ایک اتھارٹی بنائیں جو ریکوڈک منصوبے کا جائزہ لیتی رہے، دوبارہ ریکوڈک منصوبے کو تباہ ہونے نہیں دینا چاہتے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے میں ملک پر ابھی بھی 4.5 ارب ڈالر کا بوجھ ہے، آپ ایک معاہدے کی آسانی کے لیے رولز میں نرمی کر سکتے ہیں لیکن اپنا معیار نہیں گرا سکتے۔
عدالت نے کہا کہ ریکوڈک سے ملحقہ علاقوں میں آبادی کے حقوق بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے اپنے الفاظ میں کسی نہ کسی طرح
مارچ
کیا ایران اور حزب اللہ نے امریکہ کو ڈیڈ لائن دی ہے؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار کے ایڈیڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ
نومبر
نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر کے سینیئر سیاستدانوں کے درمیان ملاقات ناکام رہی
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی
جون
آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام
دسمبر
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 17 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین
جون
الازہر کا صیہونیوں کے خلاف سخت بیان
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مصر کی الازہر نے آج ایک بیان میں صیہونی آبادکاروں کی
جون
وزیراعظم کا ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر
?️ 1 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی الیکشن میں حنا
جون