?️
پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم یونے پر پیش ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن پر تشدد کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں مرکزی ملزم میاں نوید ہے، ان کی عمر مارکی پر شادی کی تقریب کی خلاف ورزی کرنے پر چھاپہ مارا گیا، جرمانہ کرنے کی صورت میں میاں نوید نے دھمکیاں دی اور اغوا کی کوشش کی جبکہ 50 ہزار روپے جرمانے کی رقم بھی چھین لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میاں نوید، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو اغوا کر کے لے جاتے ہوئے فون پر بھی اشتعال دلاتے رہے۔لیگی رکن صوبائی اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ میاں نوید نے مارکی ٹھیکے پر دی ہوئی ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر پروگرام کرنا چاہتے تھے، انہیں انکار کرنے پر میاں نوید کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر، میاں نوید کو اٹھا کر تھانے لے گئے، وہ اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ شادی میں کونسی دوسری ڈش پکائی گئی۔
میاں نوید کے وکیل نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے دعویٰ کیا کہ انہیں 5 سے 6 افراد نے مارا مگر میڈیکل نہیں کروایا، اے سی کے اس جھوٹے کیس کی وجہ سے میرے موکل کو 60 سے 65 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، وہ اس کیس میں او ایس ڈی بھی ہو چکے ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوید علی کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے لیگی ایم پی اے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان اور چین کے درمیان تیل کے معاہدے پر دستخط
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان حکومت کے معدنیات اور تیل کے قائم
جنوری
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر
ایران اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں: سابق مصری اہلکار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی
فروری
اسلام آباد میں پاک، افغان، چین سہ فریقی مذاکرات کا انعقاد
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے پانچویں
مئی
اب سویڈن کافی دیر کردی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی وجہ سے سویڈن
اگست
ایک اور غزہ تیار
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور
اپریل
ٹرمپ کا خلیج فارس کا دورہ؛ امریکی اسلحہ کی فروخت اور علاقائی حکمرانوں کی ناکام سرمایہ کاری
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج فارس کے حالیہ دورے میں اربوں
مئی
ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے
ستمبر