رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

?️

لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی دبئی میں گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم میاں وکی کو دبئی سے گرفتار کرنے کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
بلال یاسین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کیلئے وزارت خارجہ نے دبئی کی وزارت خارجہ کو ریڈ وارنٹ بھجوائے، دبئی کی وزارت خارجہ کو ماسٹر مائنڈ میاں وکی کے ریڈ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے دبئی میں قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں جس کے بعد ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ خیال رہے شاہدرہ سے گرفتار ہونے والے دونوں شوٹرز کے بیانات اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات پر میاں وکی کو مرکزی ملزم قراردیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے بھی میاں وکی کو ضمنی میں مرکزی ملزم لکھا ہے۔

دوسری جانب مقامی عدالت نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے رکن اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس میں گرفتار ملزمان ساجد، عمر اور فخرعالم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ تینوں کو بے بنیاد الزام میں ملوث کیا گیا، اسلحہ فراہمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔اسلحہ قانون کے مطابق فروخت کیا گیا جس کے لیے پولیس تفتیش مکمل کر چکی ہے ، استدعا ہے تینوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔

مشہور خبریں۔

یمن کی جانب سے صہیونی بحری محاصرے کے اثرات؛ تل ابیب اسٹریٹجیک بحران کا شکار

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت کے بحری

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا

?️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین

عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے

وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان  نے سعودیہ سے ملنے

صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر

شمالی غزہ میں مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں نے جمعہ

صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی

صیہونی حکومت کی حرم ابراہیمی میں غیر معمولی مداخلت

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے الخلیل میں واقع حرم حضرت ابراہیمؑ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے