?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2024 میں 2 فیصد کی معمولی جی ڈی پی اور 2025 میں قدرے بہتر 2.4 فیصد جی ڈی پی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تاہم ان مثبت رجحان کا ایک منفی پہلو بھی ہے، اگرچہ گزشتہ سال کوڈ-19 وبائی امراض کے بعد عالمی معیشت میں قدرے مثبت رجحان دیکھا گیا لیکن اب بھی پوشیدہ خطرات اور مسائل موجود ہیں۔
رپورٹ میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسی اہم جنوبی ایشیائی معیشتوں کو کم متوسط آمدنی والے ممالک قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی کے باوجود خطے کو اب بھی چیلنجز بالخصوص غذائی قلت کا سامنا ہے۔
2023 میں بنگلہ دیش اور پاکستان میں سری لنکا کے برعکس شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان بدستور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 46 فیصد آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
پاکستان کے معاشی منظر نامے کی گہرائی میں نظر ڈالی جائے تو رپورٹ میں تشویشناک اعدادوشمار سامنے لائے گئے ہیں، افراط زر کی شرح 2023 میں 39.18 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 2023 کے بعد سے 22 فیصد کی ریکارڈ بلند پالیسی کی شرح برقرار رکھی۔
اس کے علاوہ 2023 میں پاکستان کی کرنسی کی قدر میں 20 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہی نہیں بلکہ پاکستان بھاری قرضوں کے بوجھ سے بھی دوچار ہے، 2023 میں ملک کے جی ڈی پی کا 36.5 فیصد بیرونی قرضہ تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، 2022 میں جی ڈی پی کے ساتھ حکومتی قرضوں کا تناسب 89 فیصد تک پہنچا جس سے مالی دشواریوں کا شدید سامنا رہا۔
رئیل افیکٹیو شرح مبادلہ کا وسیع پیمانہ 2022 میں 88.0 سے کم ہو کر 2023 میں 72 فیصد رہ گیا، یہ انڈیکس پاکستان کے معاشی چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ 2024 کی عالمی اقتصادی صورتحال کی رپورٹ پاکستان کے لیے مستقبل کی ایک پیچیدہ تصویر پیش کرتی ہے، اگرچہ اس رپورٹ میں معمولی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم اس کے ساتھ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جیسا کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں، کرنسی کی قدر میں کمی، اور قرضوں کی بلند سطح شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا
کسنجر نے بائیڈن کو چین کے ساتھ لامتناہی تصادم کے بارے میں خبردار کیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: کسنجر ایک جرمن نژاد امریکی سیاست دان، سفارت کار
جولائی
الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ
فروری
ایران سے جنگ کا انجام تلخ اور دردناک رہا:سابق صیہونی وزیر
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر سابق آویگدور لیبرمن نے ایران سے جنگ کے
جون
امریکی فوج کو اپنے اندر سے انتہاپسندانہ حملوں کا خطرہ
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ایک
مارچ
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ روم میں جاری ایران اور
اپریل
مزاحمت جو کچھ کر رہی ہے وہ ایک تاریخی کارنامہ ہے: شیخ احمد قبلان
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے مشہور مفتی شیخ احمد قبلان نے لبنان کے
اکتوبر