دیامر: شاہراہ قراقرم پر جی بی اسکاؤٹس کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

?️

دیامر: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ایک نائب صوبیدار اور ایک حوالدار شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا، یہ واقعہ جمعہ کی صبح قراقرم ہائی وےپر پیش آیا۔

گلگت بلتستان اسکاؤٹس وفاقی نیم فوجی فورس ہے جو گلگت بلتستان کے اندرونی تحفظ اور سرحدوں کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔

دیامر کے ایس ایس پی عبد الحمید کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چلاس کے قریب ایک بلند پہاڑی چوٹی سے قراقرم ہائی وے پر قائم اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر جمعہ کی شب 12 بج کر 15 منٹ پر فائرنگ کی، اس دوران 3 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہدا میں نائب صوبیدار خوش داد اور حوالدار اشرف شامل ہیں، جبکہ لانس نائیک ساجد علی کو پیٹ میں گولی لگی ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔

فائرنگ کے وقت چیک پوسٹ پر مجموعی طور پر 9 اہلکار موجود تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور 10 خالی خول برآمد ہوئے جبکہ چیک پوسٹ پر 17 گولیوں کے نشانات پائے گئے، دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، زخمی اہلکار کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا کہ دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن وسیع کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے متعلق کوئی پیشگی انٹیلی جنس اطلاع موجود نہیں تھی۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، ترجمان نے حملے کو انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا جہاں دسمبر 2023 میں اسلام آباد جانے والی ایک بس پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے، اس کے بعد 2 دسمبر 2023 کو یہاں اسکاوٹس کی چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی۔

رواں سال 21 جولائی کو بھی دیامر میں قراقرم ہائی وے پر مسلح افراد نے ایف سی کے ایک اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے

بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار

?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان

اقوام متحدہ ایک ناکارہ اور بے بس ادارہ، اس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت

?️ 29 مئی 2021(سچ خبریں) اقوام متحدہ جس کے قیام کا مقصد مظلوموں کی حمایت

عراقی اہلسنت عالم دین اور عیسائی کمانڈر کا شہید سلیمانی کو خراج عقیدت

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل

غزہ میں پیچیدہ مزاحمتی آپریشن؛ 20 صیہونی ہلاک اور زخمی

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی خبری ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی کے شمالی علاقے

حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس

ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے  اخباروں نے

 ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی:  شیخ رشید

?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے