?️
راولپنڈی (سچ خبریں) بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ 31 سالہ میجر محمد رضوان طاہر شہید کا تعلق نارووال سے تھا، 37 سالہ شہید نائیک ابنِ امین ضلع صوابی کے رہائشی تھے، 33 سالہ شہید لانس نائیک محمد یونس کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال اور کیسز
اپریل
جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی
مئی
سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار
اپریل
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کیا شرط رکھی ہے؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ اور دوٹوک
فروری
انگلینڈ میں بوڑھے لوگ اب بھی کام کرنا پر مجبور
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے لکھا کہ
مئی
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری
روس کی ضمانت کے بغیر بائیڈن نے یوکرین کا دورہ کرنے کی ہمت نہیں کی: ماسکو
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جو بائیڈن
فروری