🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کو شکست فاش دیں گے، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔شیخ رشید احمد نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گجک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالیٰ کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، اقوام متحدہ نے شدید مذمت کردی
🗓️ 9 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ
مئی
قطر افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتا ہے: طالبان وزیر دفاع
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ قطر
جولائی
سندھ حکومت نے صدر سے کیا مانگ کی ہے؟
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ نے صدر آصف زرداری
اگست
پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
🗓️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت
مارچ
گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گھریلو صارفین کیلئے 194 فیصد تک مہنگی
🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا
اکتوبر
طالبان کے متعلق ہندوستان کی پالیسی میں تبدیلی
🗓️ 10 جون 2021سچ خبریں:ہندوستان نے افغان طالبان کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے
عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل نو کردی
🗓️ 11 نومبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ
نومبر
عالمی مافیائی جرائم کا مرکز کہاں ہے؟
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ترکی، خصوصاً اس ملک کے بڑے شہر
ستمبر