دہشتگردی کے خاتمے کا آغاز سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے جو پاکستان میں دہشت گردوں کو واپس لایا لہذا دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا اور متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع کیا لیکن 2018 کے بعد سے دوبارہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، قومی پالیسی کی خلاف ورزی اور دہشتگردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے، اسے یہ حساب دینا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج دہشت گردی سے شہید ہونے والے ہر پاکستانی کا لہو بانی پی ٹی آئی کے ہاتھوں پر ہے، نواز شریف نے اپنے پختہ عزم و ہمت سے دہشت گردوں کے خلاف جامع اور مؤثر آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاکستان کو محفوظ بنادیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ انہیں رہائش دی، پیسہ بھی دیا اور خیبرپختونخوا میں لاکر آباد کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نہ صرف دہشت گردی کو پنپنے دیا بلکہ اس کی نشوونما میں ہر طرح سے سہولت کاری کی، دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور بچوں سمیت عوام کے ہر طبقے نے عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کا ساتھ دے کر پاکستان کے عوام اور شہیدوں کے لہو سے بے وفائی اور ان کی قربانیوں کی توہین کی۔

مشہور خبریں۔

ورلڈ بینک نے افغانستان میں کام بند کر دیا

?️ 30 مارچ 2022عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں 600

صیہونیوں کا مجرمانہ ریکارڈ

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قیام کو سات دہائیوں سے زیادہ کا

پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں افغانستان کی پوزیشن پر ایک نظر

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان اور پاکستان میں ہونے والی سیاسی اور سیکورٹی پیش

یورپی یونین کے عہدیدار نے واضح طور پر اسرائیل کو کھیلوں کے مقابلوں سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے آج لکھا کہ یورپی یونین کے کھیلوں

خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے

پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا

غزہ میں 3 لاکھ 20 ہزار بچے اور 55 ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: شفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ نے انکشاف کیا کہ

اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور

?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے