دہشتگردی کا شکار چینی انجینیئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے، فنانس ڈویژن

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن نے کراچی میں دہشتگردی کا شکار چینی انجینئرز کے ساتھ ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کرنے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں انجینئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی انجینئرز کو آئی پی پیز کے ساتھ جاری مذاکرات سے منسلک کرنے والی خبروں کی وضاحت کی ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور مذاکرات میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس کے لیے ہلاک ہونے والے دونوں انجینئرز کام کرتے تھے۔

تاہم ہلاک ہونے والے چین کے انجینئرز آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شامل نہیں تھے لہٰذا اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والے خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے چینی انجینئرز سے بجلی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات جاری تھے۔

محمد اورنگزیب نے کراچی میں دھماکے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے آئی پی پیز کے وہ انجینئرز تھے جن کے ساتھ وہ اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری عوام کو ریلیف دینے کے لیے قرض پر نظر ثانی اور ٹیرف میں کمی پر بات چیت کررہے تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی آئی پی پیز نے ہمارے ساتھ مستقبل میں تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی ایسے اقدام میں شامل نہ ہوں جس سے معیشت کو نقصان پہنچے۔

مشہور خبریں۔

امریکی میڈیا: نیتن یاہو نے صرف اپنی بقا کے لیے غزہ جنگ کو طول دیا

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ

صیہونیوں پوپ فرانسس سے مرنے کے بعد بدلہ 

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کی وزارتِ خارجہ نے پوپ فرانسس کی وفات

شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:   تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی

جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر 10 فیصد گر گئیں

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے

صہیونیوں کے جرائم پوشیدہ نہیں رہنے چاہیے

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزائر میں صحافیوں کے قومی دن کی آمد کے ساتھ

تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ 

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو

مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،

فلسطینیوں کے گھروں کو گرانا صیہونی حکومت کی بے بسی کی علامت ہے:حماس اور جہاد اسلامی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:حماس اور جہاد اسلامی کے سینئر ارکان نے صیہونی حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے