?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے، کسی عمل میں شریک نہ ہو اور پھر دھاندلی کا الزام لگانا غلط بات ہے، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، معرکہ حق میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیے، جماعت اسلامی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مثبت رویے سے مسائل کا حل ممکن ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مل کر آگے بڑھیں، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
چین کے سامنے بارود کا ڈھیر لگانے کا امریکہ کا مقصد
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جہاں امریکہ چین پر تائیوان پر حملے کا الزام لگاتا ہے
مئی
پنجاب کے وزیر اعلی کے آفس کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی
?️ 23 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جیل خا نہ جات و ترجمان پنجاب
ستمبر
پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلاٹ خلا میں لانچ کردیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل
جولائی
صہیونی نے کیا فلسطینی قیدیوں کو اذیت دینے کے لیے کیمیکل کا استعمال
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: جنگ بندی کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران
اپریل
حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش
?️ 10 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر
جنوری
ہندوستانی عہدہ دار کے ہاتھوں توہین رسالت پر عالم اسلام کا ردعمل
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک عہدہ دار
جون
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان
اپریل