?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کو اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں سفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی منظم نسل کشی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، دنیا کو مل کر اسے ختم کرنا ہوگا، فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
اسحٰق ڈار نے تقریب میں شریک سفرا کو سال نو کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر عمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرنے پر شکر گزار ہیں، ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان کو اقوام متحدہ میں غیر مستقل رکن بننے کا اعزاز ایسے وقت میں ملا ہے، جب دنیا میں متعدد تنازعات چل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، اسلاموفوبیا اور عدم برداشت جیسے مسائل بڑے چیلنج کی صورت میں سامنے آئے ہیں، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور قیام امن کے لیے پرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کو در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، امید ہے کہ تمام دوست ممالک اور عالمی برادری اس ضمن میں اپنا اپنا کردار بھی جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہیکرز نیتن یاہو کی کون سی طبی معلومات شائع کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں ایک ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، پی ٹی آئی
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا
مئی
طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا
اگست
برطانیہ کی یوکرینی شہریوں کو فوجی تربیت
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرینی شہریوں کو اپنے
ستمبر
دہشت گردوں کے لیے ہمارے پاس حیرت انگیز منصوبے ہیں:الحشد الشعبی
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا
فروری
وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
?️ 30 اپریل 2021گلکت (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی
اپریل
امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح
فروری
کیا کوئی قابض حکومت کو لگام نہیں دے سکتا؟یورپی یونین کی زبانی
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے
ستمبر