دنیا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے۔ بلاول بھٹو

?️

کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر پیغام جاری کر دیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دنیا بھر سے رواداری، ہمدردی اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کی تجدید کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی برادری بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف پنپتی نفرت کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے اس دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی انسانیت کی وہ زبان ہے، جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے، مذہبی ہم آہنگی لوگوں میں اعتماد کو فروغ دیتی اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے۔

انہون نے مزید کہا پاکستان کی روح اس کے کثرت پسند ورثے میں پنہاں ہے، پاکستان میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور امید ہمیشہ سانجھے رہے ہیں جبکہ قائداعظم کے وژن اور قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو نے قائدین، شہریوں کی مساوات اور تمام مذاہب کے احترام کو ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں مکالمہ دبایا جاتا ہے وہاں انتہاپسندی فروغ پاتی ہے جبکہ علماء، نوجوانوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نفرت کو مسترد کریں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ

ترکی کے انتخابات کے نتائج کو معین کرنے والے عوامل کا تجزیہ

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:آج صباح اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، ترک

صیہونی ریاست میں اپوزیشن دھڑوں کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست میں اپوزیشن دھڑے کے سربراہ یائر لاپید نے مقبوضہ

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے: ٹرمپ کا غزہ منصوبہ بدترین توہین ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھی

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی

سعودی اتحاد دو ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:یمن

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا

افغانستان میں خواتین کے کام پر پابندی پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      اقوام متحدہ نے غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں

الاقصیٰ طوفان نے فلسطینی مزاحمتی منصوبے کو کیسے بچایا؟

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی آپریشن کو ایک سال گزر جانے کے بعد، یہ

 صیہونیوں کے دلوں میں بڑھتا دن بدن حزب اللہ کا خوف

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کے بارے میں اپنی گہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے