دفتر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے پیچھے سازش کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ’متنازع خطے کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی-20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کی بھارت کی کثیر الجہت اور کثیر المحاذ مہم‘ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازع علاقے میں جی-20 سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے منصوبہ بند اقدام کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم اور مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

صدر نے کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے کنوینر محمود احمد ساغر کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خارجہ سے مناسب کارروائی کے لیے کہا۔

صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں محمود احمد ساغر نے متنازع سری نگر میں جی-20 کے رکن ممالک کا اجلاس بلانے کے بھارتی حکومت کے انتہائی متنازع اقدام اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد پر اس کے دور رس نتائج کی جانب پاکستان سے فوری توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔

اے پی ایچ سی کے کنوینر نے کہا کہ بھارت کشمیر کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو کمزور کرنا اور اس تصور کو تقویت دینا چاہتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

محمود ساغر نے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے بڑی سفارت کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ بھارت کے مذموم عزائم اور مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کے پیچھے اس کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کیا جا سکے۔

دریں اثنا آزاد جموں و کشمیر کے اپنے ہم منصب انوار الحق کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید

?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

?️ 7 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج

کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے

ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری

?️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش

نیتن یاہو کو مظاہرین کی آواز کیوں نہیں سنائی دیتی؟: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ اسرائیل میں ہونے

اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا ہاتھ تھا

?️ 22 اکتوبر 2025اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا

قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا اختتام

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی آج اتوار کو 29ویں دن میں داخل

پیٹرولیم کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا

?️ 17 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے