?️
دشنبے(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر ایران سپریم لیڈر کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر ابراہی رئیسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی ایران کےصدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ایران کےصدر نےوزیراعظم عمران خان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینےکےعزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے تجارت، اقتصادی وعلاقائی روابط پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر ایران سپریم لیڈر کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کا مؤقف کشمیریوں کی حق خودارادیت جدوجہدکی طاقت کاذریعہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں افغانستان صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ، ملاقات میں وزیراعظم نے پرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال بعدافغانستان میں تنازعات،جنگ کےخاتمے کاموقع ہے، وزیراعظم نےمثبت تعمیری عملی اقدامات اورعالمی برادری کےکردارپربھی زور دیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے مجھے اپنا ذاتی نمبر دیا ہے:یوکرینی صدر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ وہ روسی حکام میں
فروری
تل ابیب یونیورسٹی مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر: اسرائیل شام کی دلدل میں پھنس جائے گا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر ایال
مئی
ریحام خان جیسے لوگ مغربی فیمنسٹ نظریات کو پاکستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں، ماریہ بی
?️ 27 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سارہ خان کی
جولائی
پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی
جنوری
عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے
?️ 13 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
مئی
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی شکست کی رپورٹ تیار کر لی ہے
?️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ کی
دسمبر
مغربی افریقی ممالک نے مالی سے تعلقات منقطع کئے
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقہ (ECOWAS)، جس میں 15 ممالک
جنوری