دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی

طیارہ

?️

دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق  بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت نے پاکستان سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کی ہے، تاہم اب امارات کی سب سے بڑی ائیرلائن ایمرٹس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ائیرلائن پاکستان سے دبئی کیلئے اپنی مسافر پروازیں 6 جولائی تک معطل رکھے گی، تاہم اب ہفتے کے روز ٹوئٹر پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ائیرلائن حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ نہیں معلوم کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد کی اجازت کب دی جائے گی، لہذا ایمرٹس کا پاکستان سے دبئی کیلئے کمرشل پروازوں کا آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گا۔

ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ افراد جنہوں ے گزشتہ 14 روز کے دوران پاکستان کا سفر کیا ہو، انہیں ایمرٹس کی پرواز کے ذریعے دبئی کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس پابندی سے صرف اماراتی شہری، گولڈن ویزہ ہولڈرز اور سفارتی حکام کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کی صبح خبر سامنے آئی تھی کہ امارات نے بھارت اور پاکستان سمیت 14 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی کی مُدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

چند روز پہلے حکام نے پاکستانی مسافروں کے امارات واپسی پر عائد پابندی کی مُدت میں 7 جولائی تک توسیع کی تھی تاہم ہفتے کی صبح کیے گئے اعلان کے مطابق یہ پابندی بڑھا کر21 جولائی تک کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ امکان بھی ہے کہ 21 جولائی کے بعد پابندی میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔ اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارت اور 13 دیگر ممالک پاکستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگینڈا، زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور ساؤتھ افریقہ سے مسافر پروازوں کی یو اے ای آمد پر عائد پابندی کی مُدت 21 جولائی کی رات 12 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم  اورنگزیب کا کہنا ہے

پنجاب میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 24 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک

یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا

بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ جب تک صیہونی حکومت

وزیراعظم کا افغان طالبان اور فتنۃ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش، کابینہ اجلاس طلب

?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد

شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں؛100 سے زائد ہلاکتیں

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور امریکی حمایت

یمنی عوام کے خلاف جنگ وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے : انصار اللہ

?️ 18 فروری 2022سچ خبریں:   انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے