داعش خراسان کا ترجمان سلطان عزیز عزام گرفتار

داعش خراسان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی سولہویں رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ داعش خراسان کے ترجمان اور تنظيم کے میڈیا وِنگ کے بانی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تنظیم کے ترجمان سلطان عزیز عزام کو 16 مئی 2025ء کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کا تنظیمی ڈھانچہ عالمی سطح پر کمزور ہوا، کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنا دیے گئے جبکہ تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا، العزام فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈے کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، عزیز عزام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔

یو این اینالیٹیکل سپورٹ ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہم کمانڈرز و نظریاتی رہنماؤں کو نیوٹرلائز کر دیا گیا ہے، سلطان عزیز عزام اور سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاری سے تنظیم کی آپریشنل طاقت میں نمایاں کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے باعث ’وائس آف خراسان‘ جیسے اہم پروپیگنڈا پلیٹ فارمز بھی معطل ہو گئے، میڈیا میں آنے سے قبل عزام ننگر ہار صوبائی کونسل کا مشیر بھی رہ چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا ہاتھ تھا

?️ 22 اکتوبر 2025اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا

نیب آرڈیننس میں ترامیم

?️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل

نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں

بائیڈن کے قافلے پر حملہ

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک نامعلوم ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی

امریکی سیاسی نظام: ایک پیچیدہ ڈھانچہ؛ لیکن پوشیدہ کمزوریوں کے ساتھ

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام، جسے فڈرالی نظام، توازنِ طاقت اور دو جماعتی

مصر کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے محمد مرسی کو دہشت گردی کی فہرست میں ڈال دیا!

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:مصری پراسیکیوٹر کے دفتر نے اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کو

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)

نیتن یاہو پر مقدمہ کا امکان

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: کچھ عبرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے