پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے لیے چیف سیکریٹری و انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں الیکشن سے متعلق خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق تمام متعلقہ انتظامی سیکریٹریز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ شریک ہوئے، اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
اس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے دن پولیس کی بڑی افرادی قوت سیکیورٹی پر مامور ہو گی، دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار بھی پولیس کی معاونت کے لیے فرائض سرانجام دیں گے، محکمہ جنگلات سے 1200، وائلڈ لائف سے 700، ایکسائیز سے 500، انٹی کرپشن سے 270 ملازمین سمیت 4125 رضاکار اس روز دستیاب ہوں گے۔
اجلاس میں محکمہ ریلیف کو شہری دفاع کے رضاکاروں کی تصدیق کرانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں، تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
تمام متعلقہ انتظامی سیکریٹریز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ شریک ہوئے، اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں 23 برفانی اضلاع میں بلا تعطل انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی، برفباری کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اس میں بتایا کہ کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔